سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججز ازخود نوٹس پر فیصلہ کریں گے: کابینہ کی منظوری

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات کے لیے قانون سازی کی منظوری دے دی، جس کے تحت کسی بھی ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججز کریں گے۔

وفاقی کابینہ نے عدالتی قانون میں اصلاحات کے لیے قانون سازی کے بل کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

بل میں تجویز ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 سینئر ترین ججز ازخود نوٹس پر فیصلہ کریں گے، ازخود نوٹس کے فیصلے پر 30 دن میں اپیل دائر کرنے کا حق ہوگا اور درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنا ہوگا۔ اپیل دائر کرنے کے 14 دن کے اندر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنا ہوگا۔

مسودے کے مطابق سپریم کورٹ میں بنچوں کی تشکیل چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *