بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنجے دت شاہ رخ خان کی نئی فلم جوان کی شوٹنگ کے لیے اسٹوڈیو پہنچ گئے۔
بالی ووڈ کنگ کا نیا پراجیکٹ ‘جوان’ شوٹنگ کے مراحل میں داخل ہو گیا ہے اور فلم میں سنجے دت مختصر کردار ادا کریں گے۔
دونوں اداکار اگلے 4 سے 5 روز تک ایک ساتھ شوٹنگ کریں گے۔سنجے دت کے کردار کے بارے میں تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں اداکاروں کے مناظر ایکشن سے بھرپور ہوں گے اور یہ مناظر فلم کی کہانی کا اہم حصہ ہوں گے۔
سنجے دت حال ہی میں اپنی فلم ’’محبت‘‘ کی شوٹنگ کے بعد کشمیر سے واپس آئے ہیں۔
شاہ رخ خان کی نئی فلم رواں سال جون میں ریلیز ہوگی جس میں وجے سیتھوپتی، سنیل گروور اور ثانیہ ملہوترا بھی شامل ہیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ فلم میں سنجے دت اور شاہ رخ خان دوست ہوں گے یا دشمن۔