کن ممالک میں طویل اور مختصر روزہ ہو گا؟

رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر میں 1 ارب 90 کروڑ سے زائد مسلمان روزے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، پوری دنیا میں روزے کے اوقات 10 سے 18 گھنٹے ہوں گے۔

روزے کے اوقات میں فرق بنیادی طور پر زمین کے جھکاؤ اور سورج کی پوزیشن کی وجہ سے دن اور رات کی لمبائی میں فرق ہے۔

دنیا کے کچھ ممالک میں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور قطر کے مسلمان ماہ مقدس میں 14 گھنٹے روزہ رکھیں گے۔

ذیل کی فہرست میں دیکھیں کہ کن ممالک میں مسلمان سب سے طویل روزہ رکھتے ہیں اور کن ممالک میں اس سال سب سے کم روزہ رکھا جائے گا۔

نوک، گرین لینڈ: 18 گھنٹے

ریکجاوک، آئس لینڈ: 18 گھنٹے

ہیلسنکی، فن لینڈ: 17 گھنٹے

گلاسگو، سکاٹ لینڈ: 17 گھنٹے

اوٹاوا، کینیڈا: 17 گھنٹے

لندن، یوکے: 16-17 گھنٹے

پیرس، فرانس: 16-17 گھنٹے

زیورخ، سوئٹزرلینڈ: 15 گھنٹے 

روم، اٹلی: 15 گھنٹے

میڈرڈ، سپین: 15 گھنٹے

کس ملک میں رمضان کے روزے مختصر ہوں گے؟

کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ: 12 گھنٹے

پورٹو مونٹ، چلی: 12 گھنٹے

بیونس آئرس، ارجنٹائن: 12 گھنٹے

جکارتہ، انڈونیشیا: 13 گھنٹے

نیروبی، کینیا: 13 گھنٹے

کراچی، پاکستان: 13-14 گھنٹے

نئی دہلی، بھارت: 13-14 گھنٹے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *