پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ
کے حوالے سے حکومت کا موقف ہے کہ اگر بھارت نہیں آیا تو پاکستان بھی وہاں نہیں
جائے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت کا مؤقف ہے کہ
ایشیا کپ پاکستان سے منتقل کیا جائے، اس پر آئی سی سی اور اے سی سی سے بات کرنی
ہوگی اور کوئی نہ کوئی پوزیشن لینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سیریز کو ٹریننگ گراؤنڈ سمجھ کر نئے کھلاڑیوں کو موقع
دیں گے، نئے کھلاڑیوں کو ابھی سے تیار کرنا ہوگا، اب ورلڈ کپ کے بارے میں سوچنا ہوگا۔