ڈپریشن ایک اور مہلک بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے کو ظاہر کرتا ہے۔

ڈپریشن ایک ایسی بیماری ہے جو پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور
 جو لوگ اس کا شکار ہیں ان میں ایک اور جان لیوا بیماری لاحق ہونے کا خطرہ
 بڑھ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

آئرلینڈ کی یونیورسٹی آف گالوے میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے
 کہ جن لوگوں میں ڈپریشن کی علامات پائی جاتی ہیں ان میں فالج کا خطرہ دوسروں 
کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 27 ہزار افراد کو
 شامل کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ڈپریشن کی علامات جتنی زیادہ ہوں گی،
فالج کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق ڈپریشن میں مبتلا افراد جسمانی یا جذباتی طور پر
 اپنا خیال نہیں رکھ سکتے، ان کی نیند متاثر ہوتی ہے یا وہ ناقص 
خوراک استعمال کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل نیورولوجی میں شائع ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *