سارنگ شر سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار

کراچی: خیرپور میں بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم سارنگ شر کو پھر سےگرفتار کر لیا گیا سندھ ہائیکورٹ نے رائل کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

ٹرائل کورٹ سے رہائی کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں پولیس نے اپنی رپورٹ پیش کی۔

پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سارنگ شر پرجائیداد پر قبضہ، قتل،اور بچوں سے ریپ کے ۸ مقدمات ہیں، ان مقدمات کے خلاف ملزم نے صلح کی اور مقدمات ختم کرادیے۔

کم عمر بچوں سے ریپ کیس میں صلح نہیں ہو سکتی، ٹرائل کورٹ میں بطور شواہد پیش کی گئی یو ایس بی کا فارنزک نہیں کرایاگیا، دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے کہا۔

یاد رہےکہ اس کیس میں خیرپور میرس کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فریقین کے درمیان صلح کی درخواست منظورکی تھی اس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے کیس کے فیصلہ کا سرکاری درخواست پر نوٹس لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *