اگر وائی فائی انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہوتی تو ہمیں جدید ٹیکنالوجی ڈیوائسز کو استعمال کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
وائی فائی موبائل اور دیگر ڈیوائسز کو وائرلیس انٹرنیٹ لنک مہیا کرتا ہے اور ہمیں عالمی انٹرنیٹ سے جوڑتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ وائی فائی کو کس لفظ سے لیا گیا ہے یا اسے یہ نام کہاں سے ملا؟
کچھ لوگوں کے مطابق وائی فائی کا مطلب وائرلیس فیڈیلیٹی ہے مگر یہ خیال غلط ہے۔
اصل میں وائی فائی کا مطلب کچھ بھی نہیں ہے یا یوں کہہ لیں کہ یہ کسی لفظ سے نہیں لیا گیا بلکہ یہی اس کا پورا نام ہے۔