روس کے لونا ۲۵ خلائی مشن نے چاند سے متعلق معلومات بھیجنا شروع کر دی ہیں۔
روسی سائنس دان ان معلومات کو دیکھ رہے ہیں جو انہیں خلائی مشن لونا ۲۵ سے ملی ہیں۔ لونا ۲۵ چاند پر پانی کی ممکنہ موجودگی کا تعین کرنے کے لیے قطب جنوبی سے نمونے جمع کرے گی۔
بھارت کا چندریانء۳ مشن، جو ۱۴ جولائی کو لانچ کیا گیا تھا، چاند کے مدار میں ہے، اور بھارت کا چندریانء۳ مشن ۲۳ اگست کو چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کی کوشش کرے گا۔
ہندوستانی اور روسی خلائی مشن چاند کے قطب جنوبی پر پہلی کامیاب لینڈنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اب تک امریکہ، چین اور روس سمیت کوئی بھی خلائی مشن چاند کے قطب جنوبی پر کامیابی سے اترنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
روس نے ۱۹۷۶ میں لونا ۲۴ چاند پر بھیجا تھا جو چاند کی سطح سے ۱۷۰ گرام مٹی لایا تھا۔ اب پھر ۴۷ سال بعد ۱۱ اگست کو اپنا خلائی مشن چاند پر روانہ کیا ہے۔
جمعے کو بھیجا گیا لونا ۲۵ پانچ دن میں چاند تک پہنچے گا اور چاند کے مدار میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد چاند کی سطح پر اترے گا۔