امریکن بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل، لاش دفناتے پکڑا گیا

شوہر نے امریکی شہریت رکھنے والی خاتون کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق امریکی نیشنل خاتون کے قتل کی واردارت لاہور کے فیکٹری ایریا میں ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کاظم خان نے مقتولہ ڈائنا کرسٹو خان کو تشڈ کا نشانہ بنا کر قتل کیا، ملزم لاش دفنانے اکیلے ہی قبرستان پہنچا تھا کہ گورکن نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کاظم خان کو بیوی کی لاش دفناتے قبرستان سے گرفتار کر لیا گیا اور ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے اور واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *