عالمی منڈی میں کچہ تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باعث عالمی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔
گزشتہ روز برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی، برینٹ گر کر ۷۴.۶۵ ڈالر پر آگیا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرنیشنل گر کر ۶۹.۷۹ ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے لیے تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ سود مند ثابت نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستانیوں کو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔