کیا ایلون مسک ٹویٹر کو بیچنا چاہ رہے؟؟؟

ایلون مسک نے اعتراف کیا ہے کہ ٹوئٹر چلانا بہت تکلیف دہ اور مشکل کام ہے، انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر کوئی اچھا آدمی مل گیا تو وہ ٹوئٹر کو بیچ دیےگے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹر چلانا بہت تکلیف دہ اور رولر کوسٹر رائید کی طرح ہے۔

ٹوئٹر خریدنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں لگا کہ انہیں ایسا کرنا چاہیے، ان کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بہتر اور زیادہ منافع بخش بنانا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ کوئی بھی نظام مثالی نہیں ہوتا لیکن ہمارا مشن ٹوئٹر کو ہر ممکن حد تک سچا بنانا ہے۔

انہوں نے مزید یہ کہہ کہ اب صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور آنے والے مہینوں میں کمپنی کی مالی حالت بہتر ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *