سندھ حکومت نے 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت امام علی کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے بتایا ہے کہ صوبے کے تمام اسکول اور کالج 12 اپریل کو بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکم نامہ کا اطلاق سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں پر ہوگا۔