وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی میزبانی میں پی پی پی ڈیجیٹل کے کارکنوں کی پہلی تقریب۔

تقریب میں صوبائی وزیر محنت سعید غنی, صوبائی وزیر شہلا رضا، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی قاسم نوید قمر ،محترمہ شرمیلا فاروقی اور پاکستان بھر سے ائے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں پیپلز پارٹی ڈیجیٹل کے کارکنوں کی شرکت۔

اس موقع پر سندھ حکومت کے تقریب میں شریک وزراء اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں پی پی پی ڈیجیٹل کے کام کے آغاز اور اس کو سرگرمی سے آگے بڑھانے پر پی پی پی ڈیجیٹل کے سربراہ شرجیل انعام میمن کی خدمات،سرگرمی اور فعالیت کو سراہا اور کہا کہ شرجیل انعام میمن کی قیادت میں پی پی پی ڈیجیٹل کے فعال کارکن نہایت مہذبانہ انداز میں ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور پارٹی قیادت کے وژن کو اجاگر کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *