ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے کا قانون منظور۔

ملائیشیا میں سزائے موت کو ختم کرنے اور عمر قید کی سزا کو 30 سے ​​40 سال تک محدود کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں پھانسی پر پابندی 2018 سے نافذ العمل ہے، ملائیشیا کی پارلیمنٹ نے لازمی سزائے موت کو ختم کرنے اور عمر قید میں کمی کے لیے اصلاحات کی منظوری دی تھی۔

اب ملائیشیا میں سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جبکہ عمر قید کی مدت 30 سے ​​40 سال تک محدود ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *